بِسمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَ الضحَي‏ *** قسم ہے ایک پهر چهڑے دن کی
2 years ago

معتصمین کی مناجات


معتصمین کی مناجات


اے خدا اے عافیت چاہنے والوں کی عافیت اے چاہنے والوں کی پناہ اے ہلاکت میں پڑنے والوں کی نجات اے بیچاروں کے نگہبان اے مسکینوں پریشانوں کی دعا کے قبول کرنے والے اور اے فقیروں کے خزانہ اور اے دل شکستوں کے جوڑنے والے اور اے بچھڑجانے والوں کے ملجا اور اے کمزوروں کے مددگار اور اے خوف رکھنے والوں کی پناہ اور اے غم زدوں کے فریادرس اور اے پناہ چاہنے والوں کے حصار!

 

 
اگر میں تیری عزت کے مقام کے ساتھ پناہ نہ مانگوں تو کس سے پناہ مانگوں گا اور اگر میں تیری قدرت کے ساتھ عافیت نہ چاہوں تو کس سے عافیت چاہوں گا، در آن حالیکہ گناہوں نے تیری معافی کے دامن سے وابستہ ہونے پر مجبور کیا ہے، اور میری خطاؤوں نے حاجت مند کردیا ہے کہ تیری چشم پوشی کے دروازہ کے کھولنے کا مطالبہ کروں اور برائیوں نے مجھ کو بلایا ہے کہ تیر ی عزت کی  بارگاہ میں آؤں اور تیرے انتقام کے خوف نے مجھ کو آمادہ کیا ہے تیری مہربانی کی زنجیر سے متسمک ہونے پر اور جو تیری حبل سے متسمک ہوگیا وہ ذلیل ہونے کا مستحق نہیں ہے اور اس کے لئے مناسب نہ ہوگا کہ چھوڑدیا جائے جس نے تیری عزت کے ساتھ پناہ چاہی۔